غلبہء حق

by Other Authors

Page 276 of 304

غلبہء حق — Page 276

۲۷۶ باب سفـ حضرت خلیفة الشيخ الثانی رضی السد عنه تبدیلی عقیدہ کے الزام کی حقیقت اپنی کتاب کے آخری باب میں فاروقی صاحب نے حضرت خلیفہ ایج الثانی رضی اللہ عنہ پر یہ الزام لگایا ہے کہ : (الف) ۱۹۱۰ محہ تک میاں محمود احمد صاحب کا یہ اعتقاد تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سلسلہ نبوت بند ہے اور آج تک کوئی نبی نہیں آیا اور نہ آئندہ ہو گا۔چنانچہ رسالہ تشجیہ الا ذہان میں (جو قادیان سے شائع ہوتا تھا ) اپریل سناء کے پرچہ میں میاں محمود احمد صاحب لکھتے ہیں کہ : - 191۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سینکڑوں نبی گذرے ہیں جن کو ہم مانتے ہیں۔مگر آنحضرت کے دھوئے کے بعد تیرہ سو سال گزر گئے کسی نے آج تک نبوت کا دعوی کر کے کامیابی حاصل نہیں کی "