غلبہء حق

by Other Authors

Page 224 of 304

غلبہء حق — Page 224

۲۲۴ یہ خدا تعالے کے بڑے فضل کے دن ہیں ان کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین بڑھتا ہے " (تذکرہ م ) پس اس الہام کا جماعت کی ہجرت سے کوئی تعلق نہیں۔بلکہ یہ مسیح موعود کی راہ میں روک ہونے والے منکرین سے متعلق ہے۔ماسوا اس کے مومنوں کی جماعت کے لئے ہجرت کوئی عذاب نہیں ہوتا۔ہجرت تو انبیاء اور ان کی جماعتوں کو کرنی پڑتی ہے اور مہاجرین کے لیے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ قرآن کریم میں مذکور ہے۔وَمَن يُهَاجِرُ فى سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدَ فِي الْأَرْضِ مرا غما كَثِيرًا وَ سَعَة (سورة (نساء) کہ جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے وہ بہت فراخی اور وسعت پائیگا۔چنانچہ یہ ہجرت جماعت احمدیہ کے لیے نہایت با برکت ثابت ہوئی ہے اور پاکستان میں ان کا ایک مضبوط مرکز دارالہجرت ربوہ میں قائم ہو گیا ہے۔جہانی سے مبعلین تیار کر کے تبلیغ اسلام کے لیے تمام دنیا میں بھیجے جا رہے ہیں اور اس طرح اسلام اکنات عالم میں پھیلایا جا رہا ہے۔پھر قادیان میں بھی خدا کے فضل سے ہمارا مرکز قائم ہے جس کے ذریعہ سارے مند دستان میں تبلیغ ہو رہی ہے اور اسی ہجرت سے وہ تین کو پیار کرے گا کی پر اسرا پیش گوئی کا پورا ہونا ایک اور رنگ میں بھی ظاہر ہو گیا ہے۔اسلام کا پہلا مرکز تکہ تھا ، دوسرا مدینہ منورہ اور تیسرا قادیان در اب پونت مرکز المصلح الموعود ایدہ اللہ الودود کے ہاتھوں ربوہ میں بنایا گیا۔ہے۔پس آپ نے تین اسلامی مرکز دل کو چار بنا دیا ہے فالحمد للہ علی ولك - یہ ہجرت ضروری تھی کیونکہ حضرت مسیح موعود کو النام ہوا تھا : - داغ هجرت" "تذکرہ مشاء