غلبہء حق — Page 209
اگر چہ خلیفہ صاحب کہتے ہیں کہ دعوی کے بعد اعتراضا کی بوچھاڑ ہوتی ہے اور دشمن پیدا ہو جاتے ہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ اعتراضات تو ہوتے ہیں اور مکذبین کی طرف سے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ اپنی تائید اور وحی کے ذریعہ سے اپنے فرستادہ کی بریت فرماتا رہا ہے۔(فتح حق طل) فاروقی صاحب کا یہ بیان درست ہے۔اسی لیے خدا تعالیٰ نے حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر سنگین الزامات کی تردیدا اپنی اس پاک وحی میں خود فرما دی ہے جس وحی کے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا فاروقی صاحب بھی انکار نہیں کر سکتے اور یہ وہ وحی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر آپ کے اہل بیت کی برات اور تطہیر میں چار دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآنی الفاظ میں نازل ہوئی۔اس وحی کے الفاظ یہ ہیں :۔۔: دو إنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَاهِرَكُمْ تَطْهِيرًا ریعنی خدا نے ارادہ کر لیا ہے کہ تمھارے اہل بیت سے ناپاکی کو دور رکھے اور انھیں خوب پاک قرار دیے) پہلی بار :۲۲ جنوری شده (تذکرہ منشت دوسری بار: ۳ فروری ۴۱۹ میسری بار : ۲ مارچ ۹۶شه " 1920 جو نمی بار: ۱۳ پایچ :۱۳ ۱۹ " ممکن ہے چار دفعہ یہ الہام نازل کرنے میں خدا تعالیٰ کا اس صرف اشارہ ہو