غلبہء حق

by Other Authors

Page 175 of 304

غلبہء حق — Page 175

140 آگے فاروقی صاحب نے فتح حق ص۳۲ پر یہ نوٹ دیا ہے :- حضرت مرزا صاحب کو اجتہادی غلطی الہامات کے سمجھنے میں لگی " واضح رہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مبارک احمد کو مصلح موعود قرار دیا ہوتا تو پھر تو فاروقی صاحب کو حق پہنچتا تھا کہ مبارک احمد کے وفات پا جانے کی وجہ سے اس امر کو حضرت اقدس کی اجتہادی غلطی قرار دیں اور الہام إِنَّا نُبَشِّوكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ يَنزِلُ مَنْزِلِ الْمُبَارَكَ سے نتیجہ نکالین که مصلح موعود آئندہ کوئی پانچواں لڑکا ہوگا۔لیکن چونکہ حضرت اقدس نے کہیں نہیں لکھا کہ مبارک احمد مصلح موعود ہے۔نہ الہامی تعیین سے ایسا لکھا نہ ہی اجتہادا ایسا لکھا - اس لیے إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ کے الہام کو مصلح موعود سے متعلق قرار نہیں دیا جا سکتا۔پس بموجب بیان تریاق القلوب صا مصلح موعود کو اب حضرت اقدس کے باقی تینوں لڑکوں میں سے ہی کسی کو ہونا تھا۔فاروقی صاحب کا جوڑ توڑ | فاروقی صاحب نے اپنے والد صاحب کی تقلید میں پہلے تو تریاق القلوب کے اقتباس تعریف کر کے حضرت مسیح موعود کی طرف یہ لکھنا منسوب کر دیا ہے کہ مبارک احمد آپ کا چوتھا لڑکا در مصلح موعود ہے مگر پھر اس کے وفات پا جانے پر مصلح موعود کا ظاہر ہونا فاروقی قضات کسی آئندہ زمانہ پر موقوف قرار دے رہے ہیں۔نیز اپنی پہلی توجیہہ کو بھی کہ دہ پہلی نسل یا چوتھی نسل میں ہو گا رفتح حق صفت خود ہی باصل کر رہتے ہیں۔کیونکہ وہ مصلح موعود سے متعلق العام كُلَّ الفَتح بَعْدَهُ مَظْهَرَ الحَقِّ والعَلا كَانَ الله نَزَّلَ مِنَ السماء تذکرہ م 49 سے درج کر کے لکھے ود