غلبہء حق

by Other Authors

Page 69 of 304

غلبہء حق — Page 69

۶۹ بعدی کے معنی اس جگہ میرے سوا کے لیے حضرت شاہ صاحب علیہ الرحمہ نے یہ دلیل دی ہے کہ :۔زیرا که حضرت ہارون بعد حضرت موسی نماندند تا ایشان را بعدیت ثابت شود کہ حضرت ہارون علیہ السلام تو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے پہلے وفات پاگئے پس ان کے لیے بعد یت زمانی ثابت نہیں۔لہذا حدیث زیر بحث میں بھی لا نبی بعدی میں بعد یت زمانی مراد نہیں۔یہ تشریح شاہ صاحب علیہ الرحمہ نے اُن لوگوں کے رد میں لکھی ہے جو بعد می سے اس حدیث میں بعد یت زمانیہ مراد لے کر حضرت علی رضا کی خلافت بلا فصل پر اس حدیث کو حجبت قرار دیتے ہیں۔اس موقعہ پر فاروقی صاحب نے لکھا ہے :- بعض لوگ یہ رائے پیش کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ صاحب شریعت نبی تھے اور حضرت ہارون غیر صاحب شریعت مگر اگر یہ صحیح ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی رضی کو غیر تشریعی نبی سمجھتے تھے تو پھر الفاظ لانبی بعدی کہنے کی ضرورت ہی نہ تھی۔کیونکہ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون کا رتبہ خود ہی تشریح کر دنیا رفتح حق صلا) ناروقی صاحب کی اگر بعض لوگ سے مراد ہم احمدی جماعت کے افراد میں تو ہم حضرت ہارون علیہ السلام کو بے شک شارع نبی تو نہیں سمجھتے مگر مستقل نبی لے یہ کون کہتا ہے کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی و غیر تشریعی نبی سمجھتے تھے۔فاروقی صاحب یونہی ایک مفروضہ گھڑ رہے ہیں۔