غلبہء حق — Page 61
وہ نبی ہے اور امتی بھی ہے۔ورنہ غیر کو اس جگہ قدم رکھنے کی جگہ نہیں۔مبارک وہ جو اس نکتہ کو سمجھے تا ہلاک ہونے (الوصيت من او ۱۹ ) سے بچ جائے " نیز تحریر فرماتے ہیں:۔" مجھے خدا تعالیٰ نے میری وحی میں بار بار امتی کر کے بھی پکارا ہے اور نہی کر کے بھی۔ان دونو ناموں کے سننے سے میرے دل میں نہایت لذت پیدا ہوتی ہے اور میں شکر کرتا ہوں کہ اس مرکب نام سے مجھے عزت دی گئی اور اس مرکب نام رکھتے ہیں حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ تا عیسائیوں پر ایک سرزنش کا تازیانہ لگے کہ تم تو عیسی بن مریم کو خدا بناتے ہو مگر ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس درجہ کا نبی ہے کہ اس کی امت کا ایک فرق ہوں کتنا ہے اور عیسے کہلا سکتا ہے۔حالانکہ وہ امتی ہے ر ضمیمه برامین احمدیہ حصہ پنجم منشا ) پس حدیث لانبی بعدی اور اس قسم کی اور احادیث جو انقطاع نبوت پر دال ہیں حضرت اقدس کے نزدیک اتنی نبی کے آنے میں مانع نہیں۔کیونکہ اتنی نبی صرف نبی" نہیں کہلاتا۔بلکہ امنتی اور نبی کے دو نو لفظ اس پر اجتماعی حالت میں صادق آتے ہیں۔اور امتی نبی کے انقطاع کے بارہ میں کوئی حدیث نبوی موجود نہیں۔بلکہ بعض ایسی احادیث موجود ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امنی نبی کے امکان پر روشن دلیل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آیت ولكن رسول الله و خاتم النبيين