غلبہء حق — Page 58
۵۸ کو دلایت کے مقام سے بڑھ کر نبوت کا مقام بھی حاصل ہو سکتا ہے۔اگر اس جگہ نبی تراش سے مراد ولی تراش کی جائے تو خاتم النبیین کی خصوصیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام انبیاء حقیقتاً شریک ہو جاتے ہیں حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی تو نہیں ملی۔پس بے شک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی کے معنوں میں بھی خاتم النبیین ہیں گو یہ معنی حقیقی معنی نہیں بلکہ حقیقی معنی نبی تراش کو لازم ہیں بس آپ آخری نبی ) کول: آپ آخری نبی اس وصف کے ساتھ ہیں کہ آپ نبی ترانش بھی ہیں جس کے یہ معنی ہوئے کہ آئندہ کوئی شخص آپ کی شریعت کی پیروی کے بغیر مقام نبوت نہیں پا سکتا۔لیکن آپ کی شریعیت چونکہ قیامت تک ہینگی ہذا آپ شارع انبیاء میں آخری فرد ہیں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان افاضہ بیان کرتے ہوئے حضرت میسج موعود علیہ السلام نے یہ بھی تحریر فرمایا ہے کہ :- بجز اس دفعاتم النبین - ناقل) کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں، ایک وہی ہے جس کی شہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے ،جس کے لیے امتی ہونا لازمی ہے " اور یہ بھی تحریر فرمایا ہے کہ :- (حقیقة الوحی مث ) اس اُمت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی کبریت سے ہزار ہا اولیاء ہوئے اور ایک وہ بھی ہوا جو امتی بھی ہے اور نبی بھی۔رحقیقة الوحی حاشیہ مث