غلبہء حق — Page 55
۵۵ لاہوری فریق کی خود سری | اس ہدایت کے خلاف لاہوری فریق کی خوسری ملاحظہ ہو۔پیغام صلح جلد نمبرہ میں لکھا ہے:۔اگر امام رسیح موعود۔ناقل ) بھی ہم سے وہ بات منوانی چاہے جس کی قرآن وحدیث میں سند نہیں تو ہم اُسے نہیں مانیں گے " حالانکہ اس امام آخر الزماں کو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دعدل قرار دیا ہے اور اہل پیغام خود مسیح عود پر حکم بننا چاہتے ہیں۔باب دوم فاروقی صاحب کی کتاب فتح حق کے پیش لفظ کی بعض اہم باتوں پر تبصر کرنے کے بعد اب ہم ان کی کتاب کے متن پر تنقیدی نگاہ ڈالتے ہیں۔اپنی کتاب کے صفحہ مت پر فاروقی صاحب نے ست بچن سے یہ عبارت نقل کی ہے:۔جو لوگ خدا سے براہِ راست بغیر کسی نبی کی اتباع کے تعلق پیدا کرتے ہیں وہ نبی کہلاتے ہیں اور جو نبیوں کی اتباع کے نتیجہ میں خدا سے تعلق پیدا کرتے ہیں وہ ولی کہلاتے ہیں۔“ دست بین ص ۶ و ۶۷ ) اس بارہ میں واضح ہو کہ یہ بات عام انبیاء کے لحاظ سے تو درست ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک خاتم النبیین کی شان کا تقاضا یہ بھی ہے کہ آپ کا متبع محض دلی ہی نہیں بنتا بلکہ نبی بھی بن سکتا ہے بشر طیکہ دنیا میں ایک نبی کی ضرورت ہو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود تخریب فرماتے ہیں :-