غلبہء حق

by Other Authors

Page 27 of 304

غلبہء حق — Page 27

احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کی حالت بھی سخت قابل افسوس ہے جس کی طرف سے یہ دل آزار اور ہمارے جذبات کو مجروح کرنے والی کتاب شائع ہوئی ہے۔فاروقی صاحب کی | فاروقی صاحب نے اپنی کتاب کے پیش لفظ میں دو دو غلط بیانیاں صریح غلط بیانیاں کی ہیں۔وہ لکھتے ہیں :- حضرت مرزا صاحب نے بار بار اعلان کیا کہ آپ کا دعوی اسلامی اصطلاح میں نبوت کا نہیں، بلکہ مجد دیر سے اور محدثیت کا ہے جس کے انکار سے کوئی شخص دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہو جاتا۔شاہ میں آپ کی وفات تک اور پہلے خلیفہ مولوی نورالدین صاحب کے زمانے تک آپ کے مریدین آپ کو صحیح مقام دیتے رہے مگر الہ میں مولانا نور الدین صاحب کی وفات کے بعد جب حضرت مرزا صاحب کے فرزند مرزا محمود احمد نے عنان خلافت سنبھالی تو انہوں نے یہ عقیدہ تراشا کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے اور ان کا منکر کا فر ہے " رپیش لفظ فتح حق صت ) پہلی غلط بیانی : اس بیان میں فاروقی صاحب کی پہلی غلط بیانی یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی وفات تک اور حضرت مولوی نور الدین صاحب کی خلافت کے زمانہ میں آپ کے مریدین آپ کو نبی نہیں مانتے تھے بلکہ صرف مجددا در محدث ہی مانتے تھے۔دوسری غلط بیانی اور دوسری غلط بیانی یہ کی ہے کہ ۱۹۱۴ء میں حضرت مولوی