غلبہء حق

by Other Authors

Page 294 of 304

غلبہء حق — Page 294

۲۹۴ صفحہ ۲۴۲ پر کیا گیا ہے جہاں اسلام کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں۔ایک دُون الایمان اور دوسر نے نونی الایمان - دون الایمان میں وہ مسلمان شامل ہیں جن کے اسلام کا درجہ ایمان سے کم ہے۔فوق الایمان میں ایسے مسلمانوں کا ذکر ہے جو ایمان میں اس درجہ ممتاز ہوئے ہیں کہ وہ معمولی ایمان سے بلند تر ہوتے ہیں اس لیے جب میں نے کہا تھا کہ بعض لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہوتے ہیں تو میرے ذہن میں وہ مسلمان تھے جو فوق الایمان کی تعریف کے ماتحت آتے ہیں مشکواۃ میں بھی ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوشخص کسی ظالم کی مدد کرتا اور حمایت کرتا ہے وہ اسلام سے خارج ہے یہ فاروقی صاحب کیا یہ مجیب بات نہ ہوگی کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان بعض مسلمانوں کو جو حضرت عیسی علیہ السلام کو پرندوں کا خالق مانتے ہیں ایسا ماننے کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہیں تو یہ الفاظ آپ کو میٹھے معلوم ہوتے ہیں اور آپ ان کی جھٹ تا دیل کر لیتے ہیں لیکن جب وہی الفاظ انہی معنی میں حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ استعمال فرماتے ہیں تو یہ الفاظ آپ کو کڑوے معلوم ہوتے ہیں کیا یہ سب بغض و عداوت کا کرشمہ تو نہیں ؟ پھر عجیب بات ہے کہ خاروقی صاحب نے انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کردہ حضرت خلیفہ مسیح الثانی رض کی دائرہ اسلام سے خارج کی یہ نشتر ہے جسے ہم نے اوپرسان کیا ہے اپنی کتاب میں نقل نہیں کی۔ع ب کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے" آگے فاروقی صاحب انکوائری کمیشن کے دو سوال اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف سے ان کے جوابات درج کرتے ہیں :۔سوال کیا احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان اختلاف بنیادی ہیں ہے