غلبہء حق

by Other Authors

Page 293 of 304

غلبہء حق — Page 293

۲۹۳ سے حقیقت اسلام سے دور جاپڑتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ازالہ اوہام ایڈیشن خور دحش ۲۹ اور ایڈ یشن کلان ۲۵ اپر تحریر فرماتے ہیں۔اب واضح رہے کہ اس زمانہ کے بعض موحدین کا یہ اعتراض کہ پرندوں کی نوع میں سے کچھ تو خدا تعالیٰ کی مخلوق اور کچھ حضرت علی علیہ السلام کی مخلوق ہے سراسر فاسدانہ اور مشرکانہ خیال ہے اور ایسا خیال رکھنے والا بلاشبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے یا جن مسلمانوں کے متعلق اس عبارت میں بلا شبہ دائرہ اسلام سے خارج کے الفاظ آئے ہیں اُن کے معنی بھی فاروقی صاحب کے نزدیک یہی ہونگے کہ یہ لوگ حقیقت اسلام سے بیگانہ ہیں نہ یہ کہ یہ لوگ غیر مسلم ہیں۔یہی تشریح حضرت خلیفہ اسیح الثانی من نے آئینہ صداقت کے قول دائرہ اسلام سے خارج کی انکوائری کمیشن کے سامنے کی ہے۔چنانچہ آپ سے سوال ہوا : سوال عدالت : کیا آپ اب بھی یہ عقیدہ رکھتے ہیں جو آپ نے کتاب آئینہ صداقت کے پہلے باب میں مس پر لکھا تھا یعنی یہ کہ تمام وہ مسلمان جہنوں نے مرزا غلام احمد کی بعیت نہیں کی خواہ انہوں نے مرزا صاحب کا نام بھی نہ سنا ہو وہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔" جواب را از حضرت خلیفہ اسیح الثانی " یہ بات خود اس بیان سے ظاہر ہے کہ ہمیں ان لوگوں کو جو میرے ذہین میں میں مسلمان سمجھتا ہوں پس جب میں کافر کا لفظ استعمال کرتا ہوں تو میرے ذہن میں دوسری قسم کے کافر ہوتے ہیں جن کی میں پہلے وضاحت کر چکا ہوں یعنی وہ ملت سے خارج نہیں۔جب میں کہتا ہوں کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو میرے ذہن میں وہ نظریہ ہوتا ہے جس کا اظہار مفردات راغب کے