غلبہء حق — Page 18
اب فاروقی صاحب بتائیں کیا فتح اسی کا نام ہے ؟ اگر اس کا نام فتح ہے تو پھر نا کامی اور انتشار کس کو کہتے ہیں؟ دیکھئے آپ کے مولوی محمد یعقوب صاحب ایڈ سیٹلائیٹ (LiHT ) آپ کی تحریک کی حالت یوں بیان فرماتے ہیں:۔تحریک ایک لاش بن کر رہ گئی تھی اور چند آدمی اسے نوچ نوچ کر کھا رہے تھے۔پیغام صلح ۲۴ جنوری ۹۵ ) حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اپنے بعد جانشین کے لیے جو دصیت فرمائی تھی، اس کی راہ میں روڑے ارکانے والے تو نا کام ہوئے اور خلافت ثانیہ خدا تعالٰی کے فضل سے قائم ہوگئی اور دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتی رہی۔ایک اہم واقعہ اد میں ریبوت چی نکلی کہ میران احمدیہ این اشاوات یہ انجمن اسلام لاہور کے بعض ارکان جو انجمن حمایت اسلام کے رکن میں رکنیت سے خارج کر دیئے جائیں۔اس سلسلہ میں انجمن حمایت اسلام کے دور کن یعنی مولوی احمد علی صاحب امیر خدام الدین اور میاں عبدالمجید صاحب ہیر مسٹر نے مولوی محمد علی صاحب سے چند سوالات کا جواب طلب کیا جن میں سے ایک سوال یہ تھا : - سوال کی عبارت: کیا آپ کا اعتقاد اُن (مرزا صاحب ناقل) کے متعلق شروع سے لیکر ایک ہی ہے یا کبھی بدلا ہے ایک ہی ہے تو خیر اور اگر بدلا ہے تو اب کیا ہے اور پہلے کیا تھا اور بدلنے کی وجہ کیا ہے؟ اگر مولوی صاحب نے نبوت مسیح موعود کے متعلق اپنے خیالات میں کوئی تبدیلی پیدا نہ کی ہوتی تو وہ ایک فقرہ میں یہ جواب دے سکتے تھے کہ میرا اعتقاد شروع سے لیکر آج تک ایک ہی ہے۔مگر مولوی صاحب کو یہ دیکھنے کی جرات نہ ہوتی