غلبہء حق

by Other Authors

Page 204 of 304

غلبہء حق — Page 204

۲۰۴ یہ دعوت مباہلہ مستری عبد الکریم کو قبول کرنے کی جرات نہ ہوئی۔فاروقی صاحب کی غلط بیانی اور فاروقی صاحب نے اپنی کتاب کے مسالہ ایک غلط فیصلہ کی اشاعت پر لکھا ہے :- رد خلیفہ صاحب نے شیخ عبدالرحمن مصری صاحب اور اُن کے رفقاء کو تنگ کرنا شروع کر دیا بعض پر تو قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔اسی سلسلہ میں ایک مقدمہ جو جی ڈی کھوسلہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا اس نے اپنے فیصلہ میں لکھا:۔اپنے دلائل کو سنوارنے اور فرقے کو ترقی دینے کے لیے انہوں (مرزائیوں) نے ان ہتھیاروں کا استعمال کیا جن کو عام طور پر ناپسندیدہ کہا جائے گا۔یعنی ان اشخاص کے دلوں میں جنہوں نے ان کی جماعت میں شامل ہونے سے انکار کیا نہ صرف بائیکاٹ اخراج اور بعض اوقات اس سے بھی بدتر مصائب کی دھمکیوں سے دہشت انگیزی پیدا ہوئی۔" (فتح حق صا) اسبارہ میں عرض ہے کہ یہ بالکل غلط بات ہے کہ شیخ عبد الرحمن صاحب مصری سے کسی متعلقہ امر کے سلسلہ میں کوئی مقدمہ جی ڈی کھوسلہ کی عدالت میں پیش ہوا۔یہ مقدمہ جس کے فیصلہ کا فاروقی صاحب حوالہ دے رہے ہیں اس کا آخری فیصلہ تو ہائیکورٹ میں اور نومبر ۱۹۳۵ کو ہوا تھا اور عبد الرحمن صاحب مصری ۱۹۳۶ء میں جماعت سے خارج کیے گئے تھے۔یہ مقدمہ در اصل سرکار بنام سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری تھا جو اُن کی ایک اشتعال انگیز تقریر کی بنا پر گورنمنٹ نے ان پر دائر کیا تھا اور جس میں انھیں ما سخت عدالت سے چھے ماہ کی سزا