غلبہء حق

by Other Authors

Page 201 of 304

غلبہء حق — Page 201

افسوس ہے کہ فاروقی صاحب نے ایسے ناپاک الزامات کو دہرا کر اپنے ایمان و تقویٰ کا لباس تار تار کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس سے اگلی آیت میں فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ الذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَاب اليمن الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنتُم فِي لا تَعْلَمُون (نور آیت ۲۰) ترجمہ۔بے شک جو لوگ مومنوں میں بے حیائی کی بات کی اشاعت کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم لوگ نہیں جانتے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بهتان باندھنے والے بھی اور مومنوں میں اس کی اشاعت کرنے والے بھی اس دعبید اللہ کے حقہ دار ہیں اگر وہ اس سے تو یہ نہ کریں تو دنیا اور آخرت میں اس وعید الہی کے مطابق مقدر عذاب سے ضرور حصہ پائیں گے۔پس فاروقی صاحب کے لیے مقام خوف ہے۔خدا کرے کہ وہ آئند نصیحت پکڑیں اور استغفار کریں اور اس قسم کی بے حیائی کے ارتکاب سے باز آئیں۔مباہلہ کا ڈھونگ | فاروقی صاحب نے مستری عبد الکریم کے ذکر میں یہ بھی لکھنا ہے کہ اس نے ناپاک الزام لگا کر خلیفہ صاحب کو مباہلہ کا چیلنج دیا جس کو خلیفہ صا بہانے بنا بنا کر ٹال دیتے تھے حالانکہ حضرت مسیح موعود نے صاف لکھا ہے کہ دو حالتوں میں مباہلہ جائز ہے الف اول کافر کے ساتھ جو یہ دعوئی رکھتا ہو کہ مجھے یقیناً