غلبہء حق

by Other Authors

Page 199 of 304

غلبہء حق — Page 199

۱۹۹ علیہ وسلم کی طرح حضرت خلیفہ اسیح الثانی رض کو بھی یہ خبر دے رکھی تھی کہ آپ کے شیمن نا مراد اور ناکام رہیں گے اور غلبہ آپ کو ہی حاصل ہو گا۔انشاء اللہ تعالی۔افسوس حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر گندے الزام لگانے والے مسلمان ہی تھے جو صحابی بھی سمجھے جاتے تھے چنانچہ ایک ان میں سے مسطح تھا جو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پروردہ تھا۔خدا تعالیٰ نے حضرت ام المومنین پر بہتان لگایا جانے کا خود قرآن شریعت میں ذکر کیا ہے چنانچہ اللہ تعالی سورہ نور میں فرماتا ہے :- إنَّ الَّذِينَ جَاءُ وَا بِالإِفكِ عُصْبَةٌ مِنكُمْ لا تَحْسَبُوهُ شَرِّ الكُم بَلْ هُوَ خَيْرُ تَكُمْ يكل امرئ مِّنْهُم مَّا التَسَبَ مِنَ الإِثْمِ والذى تولى كبرَهُ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمه لولا سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَ الْمُؤْمِن بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هذا انك تمدن۔(نور آیت ۱۲-۱۳) ترجمہ: یقینا وہ لوگ جنہوں نے ایک بہت بڑا اتہام باندھا تھا۔وہ تم میں سے ہی ایک گروہ ہے تم اس کو اپنے لیے بُرا ر فعل نہ سمجھو بلکہ یہ تمھارے لیے بہتر ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ایک پر حکمت تعلیم تمھیں مل گئی ہے جس پر عمل کر کے تم آئندہ ایسے الزامات لگانے سے بچ سکتے ہو، ہر ایک شخص کو جس نے ان میں سے جتنا گناہ کیا ہے اس کی سزا مل جائے گی اور جو اُن میں سے اس گناہ کے بڑے حصہ کا ذمہ دار تھا اس کے لیے بڑا عذاب ہے۔ایسا کیوں نہیں ہوا کہ جب تم نے اس بہتان کو سنا تو مومن مردوں اور مومن عورتوں نے ه