غلبہء حق

by Other Authors

Page 198 of 304

غلبہء حق — Page 198

190 الثانی رضی اللہ عنہ پر ھی مسجد می نماز کے بعد حملہ ہوا جس سے آپ زخمی ہو گئے پس حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا ایک دشمن کے ہاتھوں معصومانہ طور پر زخمی ہو جانا خدا تعالیٰ کے حضور میں آپ کے تقرب کو بڑھانے کا ذریعہ ہے اور فاروقی صاحب کی طرف سے اسے عذاب الہی کا نشان قرار دنیا اُن کی انتہائی سنگ دلی کا ثبوت ہے جس سے انہوں نے ہماری جماعت کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔فاروقی صاحب فاروقی صاحب نے نہایت بے باکی اور گستاخی سے فتح حق کے کے بہتانات من وام پر مستری عبد الکریم اور عبد الرحمن مصری کے گندے اور نا پاک الزامات کو بھی دہرایا ہے۔ان گندے اور ناپاک الزامات کا حقیقی جواب تو انھیں خدا تعالیٰ ہی دے گا۔قرآن مجید نے انہیں جو جواب دینے کا ہمیں حکم دیا ہے وہ صرف یہ ہے کہ ایسے الزامات سنے پر مومن مردوں اور عورتوں کے متعلق حسن ظنی سے کام لیں اور الزام لگانے والوں کو کہہ دیں هذا افك مبین کر یہ تو کھلم کھلا جھوٹا الزام ہے۔افسوس ہے کہ فاروقی صاحب حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے وفات پا جانے کے بعد آپ پر گندے اور نا پاک الزامات لگا کر اسی طرح بد اخلاقی اور شرارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس طرح آریہ اور عیسائی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج مطہرات کے خلاف گندے اور ناپاک الزامات لگا کر اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔مگر کیا عیسائیوں اور آریوں کے ایسے گندے الزامات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے مشن کو کوئی نقصان پہنچا سکے ہیں ہرگز نہیں۔پس فاروقی صاحب کے الزامات بھی حضرت خلیفة المسیح الثاني المصلح الموعود رضی اللہ عنہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے بلکہ یہ ان کے اپنے دل کے گندے ہو جانے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ نے تو پہلے سے رسول کریم صلی الہ