غلبہء حق

by Other Authors

Page 193 of 304

غلبہء حق — Page 193

۱۹۳ ود کی پیشگوئی کا شکار ہوا تھا۔چنانچہ حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں: " اگر میں اس کو مباہلہ کے لیے نہ بلاتا اور اگر میں اُس پر بد دعا نہ کرتا اور اس کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع نہ کرتا تو اس کا مرنا اسلام کی حقیقت کے لیے کوئی دلیل نہ ٹھہرتا " تم حقیقت الوحی ص پس ڈوٹی کا مفلوج ہونا اس کے لیے پیش گوئی ہونے کی وجہ سے اس کی ذلت کا موجب ہے ورنہ کئی نیک لوگ فالج سے وفات پاتے ہیں۔خود لاہوری فریق کے بعض اکابر نے فالج سے وفات پائی ہے جیسے ڈاکٹر مرزا یعقوب سنگ وغیرہ۔فاروقی صاحب نے آپ کو معاذاللہ آتھم سے بھی مشابہ قرار دیا ہے حالانکہ وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کا شکار ہوا تھا اور جس کے نتیجہ میں حضرت اقدس نے انجام آتھم کے صحت پر لکھا۔اس کے دل کا آرام جاتا رہا اکثر وہ رونا تھا۔پس یہ دونوں روٹی اور انتظم حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں کا شکار ہوئے تھے اور یہ فاروقی صاحب کو بھی مسلم ہے مگر وہ شخص جس نے اپنی ساری عمر خدمت اسلام اور خدمت قرآن مجید میں گزاری اور اس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اسلام کی خدمت میں گذرا اور حسین کے ہاتھ سے دنیا کے تمام کناروں میں اسلام کی آواز پہنچ گئی۔سوء قسمتی سے فارقی صاحب ایسے جاں نثار اور خدائی ملت اور بطل اسلام کے آخری دنوں کو نا پاک عیسائی مفتری ڈوئی اور دشمن اسلام علیسائی آٹھم سے تشبیہ دے