غلبہء حق

by Other Authors

Page 188 of 304

غلبہء حق — Page 188

ر" نے فرمایا کہ قیا مت تک تم پر سلطنت حرام ہے تم بھی گستاخ ہو رہے ہو " حضرت خلیفہ اسمع الاول کے یہ نوٹ ۱۹۱۳ء کے درس القرآن کے ہیں جنہیں نقل کرنے کے بعد مولوی عبد المنان صاحب عمر مدیر فرقان لکھتے ہیں :- یہ الفاظ صاف اور ان کا مفہوم بالکل واضح ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے جو وعدے کیے تھے وہ ہم میں سے بعض لوگوں کی غلطی سے معرض التوا میں پڑ گئے اور اب سے تیس سال بعد اللہ تعالیٰ کا ایک موعود بندہ جو قوم کی تجدید کرے گا اور مظہر قدرت ثانیہ ہو گا اور پھر اس کے ہاتھ سے وہ وعدے پورے کیے جائیں گے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے مسیح سے کیے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہے کہ اس نے ان الفاظ کے کہے جانے کی تاریخ سے تیس سال بعد حضرت خلیفة المسیح الثانی مظہر قدرت ثانیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پر پیشگوئی مصلح موعود کے مصداق ہونے کا انکشاف کر دیا اور آپ نے الہام الہی کی بنا پر اپنے مصلح موعود ہونے کا دعوئی فرما دیا۔" افسوس کا مقام ہے کہ مصلح موعود کی پیشگوئی کے متعلق مولوی عبد المنان صاحب عمر نے فاروقی صاحب کو یہ مشورہ نہ دیا کہ اس مسئلہ کے خلاف ظلم نہ اُٹھاؤ اور اُنھیں اپنے والد ماجد خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کی پیش گوئی یا