غلبہء حق — Page 11
كتاب النبوۃ فی الاسلام کے صفحہ ۱۸۵ پر صاف کہتے ہیں۔مجددوں کا ماننا ضروری ہے، اور ان کے انکار سے انسان فاسق ہو جاتا ہے۔" پھر اسی صفحہ پر لکھتے ہیں پی مجدد سے انحراف کرنے والا جاہلیت کی موت مرتا ہے " فاروقی صاحب اپنی کتاب کا نام فتح حق رکھ رہے ہیں۔اب وہ دیکھ ہیں کہ ان کے فریق کو ہماری جماعت کے مقابلہ میں کیسی فتح ہوئی ہے سوائے اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے مطابق جو آپ نے مخالفوں کے متعلق فرمایا۔گندہ دہنی کو وہ فتح سمجھنے لگیں۔رب) مولوی ابو الحسن علی ندوی ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ لکھتے ہیں۔قادیانیت کی اس شاخ نے جس کا مرکز قادیان اور اب رکوہ ہے اور جس کی قیادت مرزا غلام احمد صاحب کے فرزند اکبر مرزا بشیر الدین محمود صاحب کرتے ہیں۔مرزا غلام احمد صاب کے نبوت کے عقیدہ کو اپنی جماعت کی اساس بنایا ہے۔وہ پوری وضاحت اور استقامت کے ساتھ اس عقیدہ پر قائم ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس شاخ نے ایک واضح اور قطعی موقف اختیار کیا ہے اور اپنی اخلاقی جرأت کا ثبوت دیا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ مرزا خضا کی صحیح ترجمانی و نمائندگی اور ان کی تعلیمات و تصریحات کی محض صدائے بازگشت ہے۔لیکن لاہور شاخ کا موقف بڑا عجیب اور ناقابل فہم ہے۔مرزا صاحب کی تصنیفات اور تحریروں کا مطالعہ کرنے والا قطعی اور بدیہی طور پر کھتا ہے کہ وہ صاف صاف نبوت کے مدعی ہیں اور جو