غلبہء حق — Page 10
ہے کہ ہم جماعت میں رشتے ناطے کریں خواہ تمہیں اس میں نقصان یا تکلیف ہی کیوں نہ برداشت کرنی پڑے " امر چهارم : غیر از جماعت مسلمانوں پر یہ اثر ہے کہ احمدیوں کا لا ہوری فریقی اپنے عقائد میں سنجیدہ نہیں۔چنانچہ پروفیسر الیاس برنی اپنی کتاب قادیانی ند سب کے ایڈیشن ششم کے مقدمہ میں قادیانی جماعت قادیان کے عقائد کے عنوان کے رالف قادیانی جماعت قادیان جو مرزا قادیانی صاحب کے تمام دعووں پر ایمان رکھتی ہے اور جماعت لاہور کی طرح نبوت کے دعووں سے اعراض و انکار نہیں کرتی۔اور تذبذب اور تکون نہیں دکھاتی۔قادیانی فرقہ بہت زیادہ مقبول ہے جماعت لاہو ر اپنی دو رخی کے طفیل اسلام کے نام پر قادیانیت کی تبلیغ کے واسطے مسلمانوں سے بھی امداد حاصل کر لیتی ہے۔چنانچہ مرزا قادیانی صاحب کو مجدد محدث ، مهدی اور مسیح موعود وہ بھی لازمی مانتی ہے اور اُن کو نہ ماننے کی بنا پر وہ بھی مسلمانوں کو فاسق جانتی ہے۔اور لطف یہ کہ خود واویلا کرتی رہتی ہے کہ جماعت قادیان نے مسلمانوں کو مرزا صاحب کے انکار کی بنا پر کافر قرار دیکر اسلام میں بڑا فتنہ پھیلا دیا۔گویا خود را فضیحت دیگران را نصیحت " (مقدمه مذکور ص) پروفیسر الیاس برنی صاحب نے یہ درست لکھا ہے کہ لاہوری فریق حضرت مرزا صاحب کے منکر مسلمانوں کو فاسق جانتا ہے۔بچنا نچہ مولوی محمد علی صاحب اپنی