غلبہء حق — Page 9
کی حالیہ رپورٹ میں احمدیہ انجمن اشاعت اسلام کے جنرل سیکرٹری تحریر کرتے ہیں :- واقعات اور تجربہ نے ہمارے سامنے یہ تلخ حقیقت واضح کر دی ہے کہ اشاعت اسلام کے میدان میں ہماری ساری کامیابی کا راز ہماری جما عتی ترقی اور وسیع سے وابستہ ہے۔ہم نے عام طور پر اپنی مسلمان قوم سے ہو توقعات وابستہ کر رکھی تھیں کہ ہمارے مشنوں اور ترویج علوم فرقانیہ کے کارناموں کو دیکھ کر ہمارے دینی مقاصد میں لوگ از خود شمولیت اور شرکت اختیار کر لیں گے، وہ تمام حرف غلط کی طرح ثابت ہوئیں" آگے صفحہ پر لکھتے ہیں :۔احمدیہ انجمن اشاعت اسلام کی ۵۲ دیں سالانہ رپورٹ مشر) حضرت مسیح موعود نے جماعت کے استحکام اور احباب سلسلہ کے باہمی تعلقات کو استوار کرنے کے لیے یہ تجویز فرمایا تھا کہ ہماری اولادوں کے رشتے ناطے اپنی جماعت کے اندر ہونے چاہئیں اور انجمن نے حتی الوسع باہمی رشتے ناطوں کے لیے کوشش بھی کی ہے لیکن افسوس ہے کہ اس سلسلہ میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔عام طور پر لڑکوں کے رشتے باہر کر لیے جاتے ہیں اور جماعت میں لڑکیوں کے رشتے تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔یہ ایک ناخوشگوار حقیقت ہے جس سے اجتناب ضروری ہے۔امام وقت کے ارشاد کی تعمیل میں ضروی