غلبہء حق — Page 170
ہو جانے کے بعد انجام آتھم اور ضمیمہ میں خدا نے پھر اطلاع دی کہ وہ تین کو چار کرنے والا یعنی مصلح موعود اب آئے گا فاروقی صاحب کی مبارک احمد پسر چہارم کے لیے فاروقی صاحب نے خطر ناک تحریف ضمیمہ انجام آنھم کی عبارت کو تو الہامی تعیین قرار دیدیا ہے اور پھر تریاق القلوب کے حوالہ میں یہ خطرناک تحریف کر دی ہے کہ اس میں تین کو چار کرنے والا کے آگئے ” یعنی مصلح موعود کا لفظ اپنی طرف سے بڑھا دیا ہے جس سے خطرناک طور پر یہ غلط نتیجہ پیدا ہوتا ہے کہ حضرت میسج موعود علیہ السلام نے گویا الہامی تعیین سے مبارک احمد پسر میارم کو مصلح موعود قرار دیدیا تھا۔حالانکہ یہ بات ضریح غلط ہے کیونکہ حضرت اقدس نے نہ تو اس عبارت میں اور نہ تریاق القلوب کی کسی اور عبارت میں مبارک احمد کو چوتھا لڑ کا قرار دیتے ہوئے مصلح موعود کہا ہے۔ہمارا دعوی ہے کہ فاروقی صاحب تا قیامت تریاق القلوب سے یہ نہیں دکھا سکتے کہ حضور نے مبارک احمد کو مصلح موعود قرار دیا ہے۔پس فاروقی صاحب کا مبارک احمد کے لیے مصلح موعود ہونے کی الہامی تعیین قرار دنیا سخت خلاف واقعہ امر ہے۔اس طرح وہ غلط بیانی کرسکے اور حق پر پردہ ڈال کر اپنے مضمون کے پڑھنے والوں کو مغالطہ دین چاہتے ہیں۔اگر فی الواقعہ الہامی تعیین مبارک احمد کے مصلح موعود ہونے کے متعلق ہو چکی ہوتی تو وہ چھوٹی عمر میں ہی وفات نہ پا جاتا۔پھر مبارک احمد تو پیدا بھی 9 سالہ میعاد کے بعد ہوا تھا تو حضرت اقدس اسکو مصلح موعود کیسے قرار دے سکتے تھے جس کا وعدہ الہی کے مطابق نو سال کے اندر