غلبہء حق

by Other Authors

Page 165 of 304

غلبہء حق — Page 165

140 دوم : بالفرض اگر ایسا ہی ہو تب بھی اس کا وجود نہیں صدیوں کو چار کرنے والا نہ ہوگا۔جیسا کہ پہلی صدیوں کو دو اور۔۔تین کرنے والی کوئی انسانی وجود نہ تھا بلکہ زمانہ کی رفتار لیل و نہار نے ہی آکر ایک کو دو اور دو کو تین کر دیا تھا ، ایسا ہی تین کو چار کرنے والے بھی ہیں رات دن ماہ و سال ہیں۔“ (خلافت محمود (۲۵) چونکہ فاروقی صاحب پر مولوی محمد علی صاحب کی اس توجیہ کی کمزوری کہ مصلح موعود چوتھی صدی میں آئے گا خوب ظاہر ہو چکی تھی۔اس لیے انھوں نے مولوی محمد علی صاحب کی توجیہ کو چھوڑ کر فتح حق کے صفحہ ۳۰ پر لکھ دیا ہے کہ:- ۲۰ فروری شاہ کو آپ نے رحضرت بانی سلسلہ احمدیہ ناقل) ایک اشتہار کے ذریعہ اس پیشگوئی کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی اس کا پُر اسرار لیکن نہایت ضروری نشان یہ بتا یا کہ وہ دلڑکا، تین کو چار کرنے والا ہو گا۔اس عظیم الشان موعود لڑکے کے پیدا ہونے کے صحیح وقت کا تو اللہ تعالیٰ ہی کو علم تھا کیونکہ بجز الہام کے کوئی شخص کی صیح نتیجہ پرنہیں پہنچ کے پر نہیں پہنچ سکتا اس لیے کہ ہو سکتا ہے کہ لڑکے سے مراد آپ کی نسل نہی میں لڑکا ہو یا تین کو چار کرنے سے مراد یہی ہو کہ وہ چوتھی نسل میں ہوگا یار کے سے روحانی طور پر کوئی لڑکا مراد ہو مگر حضرت مرزا صاحب کی قدرتی خواہش تھی جیسا کہ اور مامورین من اللہ کی ہوتی ہے کہ اللہ تعالے کے وعدے