غلبہء حق

by Other Authors

Page 166 of 304

غلبہء حق — Page 166

۱۶۶ جلد سے جلد سے اپنی پوری شان سے پورے ہوں اس لیے آپ نے اجتہاد سے کام لیا اور متعد دیچوں پر اسے چسپاں کیا جو کہ صحیح نہ نکلا۔رفتح حق صن ( نوٹ : اردو کی کتاب فتح حق کے صف پر اس جگہ صحیح کے آگے نہ " کا لفظ موجود نہیں۔لیکن انگریزی مضمون میں ترجمہ کرتے ہوئے صداس پر لکھا ہے : PROVED TO BE IN CORRECT یعنی اجتهاد صحیح نہ نکلا۔اس لیے ہم نے اوپر اقباس میں اس کے مطابق ” صحیح کے آگے نہ کا لفظ خطوط وحدانی میں بڑھا دیا ہے۔پسر موعود کے ۹ سال میں مندرجہ بالا عبارت میں فاروقی صاحت مصلح موعود پیدا ہونے کا وعدہ الہی کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چو تھی کہ ظاہر ہونے کی توجیہ پیش کرتے ہیں۔حالانکہ اس موعود لڑکے کے متعلق اللہ تعالی کی طرف سے حضرت اقدس کو یہ وعدہ دیا گیا تھا۔کہ ایسا لڑکا نو سال کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا۔چنانچہ آپ اشتہار واجب الاظهار مورخہ ۲۲ مارچ شہداء میں رقمطرار ہیں :- ابھی تک جو ۲۲ مارچ شدہ ہے ہمارے گھر میں کوئی لڑکا بجز پہلے دولڑکوں کے جن کی عمر میں بائیس سال سے زیادہ ہے پیدا نہیں ہوا۔لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا لڑکا بموجب وعده اللی نو سال کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے ہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔