غلبہء حق — Page 120
یہ دہ تیر ہے جو فاروقی صاحب نے ہماری طرف پھینکا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نادان دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ورنہ وہ بائیں کہ اگر نبوت میں تبدیلی عقیدہ سے حضرت مسیح موعود کی تحقیر ہوتی ہے اور یہ بات ماننے سے بقول فاروقی صاحب کے آپ نعوذ باللہ کم عقل اور دھو کے باز قرار پاتے ہیں تو پھر اس بات کا اُن کے پاس کیا جواب ہے کہ حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ : - پھر قریباً بارہ برس تک جو ایک زمانہ دراز ہے بالکل اس سے بے خبر رہا کہ خدا نے بڑی شد و مد سے مجھے براہین احمدیہ میں مسیح موعود قرار دیا ہے اور میں حضرت عیسی کی آمد ثانی کے رسمی عقیدہ پر جما رہا جب بارہ برس گزر گئے تب وہ وقت آگیا کہ میرے پر اصل حقیقت کھول دی جائے تب تواتر سے اس بارہ میں الہامات شروع ہوئے کہ تو ہی مسیح موعود ہے پس جب اسبارہ میں انتہا تک خدا کی وحی پہنچی اور مجھے حکم ہوا فاصدع بما تو مر کہ مجھے جو حکم ہوتا ہے لوگوں کو کھول کر سنا دے اور بہت سے نشان مجھے دیئے گئے اور میرے دل میں روشن یقین کی طرح بٹھا دیا گیا تب کہیں نے یہ پیغام لوگوں کو شنا ( اعجاز احمدی حث) پس جس طرح حضرت اقدس بڑی شد و مد سے مسیح موعود قرار دینے والی وحی الہی نازل ہو چکنے کے باوجود بارہ سال تک اپنا مسیح موعود ہونا نہ سمجھے دیا