غلبہء حق

by Other Authors

Page 263 of 304

غلبہء حق — Page 263

عوام کو نہ سناؤ۔ہاں جب کوئی امرطے ہو جائے ، تو بے شک اشاعت کرو۔اب میں تھیں کہتا ہوں کہ یہ باتیں تمہیں ماننی پڑینگی اور آخر کہنا پڑیگا۔اتینا طائعین جو کچھ میں کہتا ہوں تمھارے پھیلے کی کہتا ہوں۔اللہ تعالے مجھے اور تمھیں ہدایت پر قائم رکھے اور خاتمہ بالخیر کرے آمین (خطبہ عید الفطر مندرجہ اخبار بد ر ۱۲ اکتوبر نشاء) ستر الخلافہ کی عبارت کا مفہوم | فاروقی صاحب لکھتے ہیں :- حضرت مسیح موعود کے نزدیک خلفاء دو قسم کے سوتے ہیں۔ایک وہ جو آیت استخلاف کے ماتحت ہوتے ہیں۔دوسرے وہ جو آیت استخلاف کے ماتحت نہیں ہوتے۔اور کتاب سر الخلافہ میں جن پر حضرت علی رض کی خلافت کا ذکر کیا ہے جس میں امن نہیں تھا۔اس لیے حضرت علی رض خلیفہ تو بے شک تھے مگر آیت استخلاف کے ماتحت نہ تھے۔چونکہ انتخاب خلیفہ خدا کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا اس لیے اس بنا پر اسے معزول نہ کر سکنے کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا ہے (فتح حق ص ) واضح ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کتاب سر الخلافہ شیعہ اصحاب کی غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے لکھی تھی۔اور اس میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو قرآن کریم کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ بلا فصل