غلبہء حق

by Other Authors

Page 178 of 304

غلبہء حق — Page 178

14A خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف انھوں نے آگے چل کر تو زبان طعن دراز کی ہے اور گند اچھالا ہے اس پر استغفار کرنا چاہیئے کیونکہ حضرت اقدس کی اولاد میں سے مصلح موعود کے لیے آپ کا جانشین ہونا ضروری تھا۔اور یہ شرف جانشینی آپ کے لڑکوں میں سے صرف حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ ہی کو حاصل ہوا ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔پس یہ کتنا بڑا نشان ہے کہ الہام الہی کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دوسرا فرزند تو بشارت کے ماتحت ہوا وہی جماعت میں آپ کا جانشین قرار پایا۔اور اس نے خلافت میں پچاس سال سے زیادہ عرصہ پایا۔بشیر اؤوں کی وفات پر حضرت اقدس نے سبنر اشتہار میں تحریر فرمایا تھا۔"دوسرا لڑکا جس کی نسبت الہام نے بیان کیا کہ دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا دوسرا نام محمود ہے وہ اگر چہ اب تک جو یکم دسمبر شملہ ہے پیدا نہیں ہو اگر خدا تعالی کے وعدہ کے موافق اپنی میعاد کے اندر ضرور پیدا ہو گا زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں پر اس کے وعدوں کا ٹلت ممکن نہیں۔نادان (یعنی لیکھرام پشاوری وغیره ناقل) اس کے الہامات پر ہنستا ہے اور احمق اس کی پاکی بشارتوں پر ٹھٹھا لگاتا ہے کیونکہ آخری دن اس کی نظر سے پوشید ہے اور انجام کا راس کی آنکھوں سے چھپا ہوا ہے" رسبز اشتهار) اور آگے چل کر اس اشتہار میں بشیر اول کی وفات پر معترضین کی نکتہ چینی کے جواب میں لکھنا ہے کہ :