غلبہء حق

by Other Authors

Page 177 of 304

غلبہء حق — Page 177

166 اپنی کتاب کے منہ پر تو اس کا پہلی نسل یا چوتھی نسل میں پیدا ہونا بتا چکے ہیں اور اب اسی کتاب کے ص۳۳ پر اسے سولہویں صدی ہجری کا مجد و قرار رہے ہیں۔حالانکہ ایک انسان کی چوتھی نسل تو سو سال میں پیدا ہو جاتی ہے اور سولہویں صدی ہجری حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دو سو سال گذرنے کے بعد آئے گی۔زیر بحث العام الٹی میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ کئی فتح یعنی کامل فتح مصلح موتور کے بعد ہوگی۔نہ کہ اس کی زندگی میں، مگر اپنا مطلب سیدھا کرنے کے لیے فاروقی صاحب اس الہام کا مطلب یہ نہا رہے ہیں کہ مصلح موعود سولہویں صدی کا مجدد ہوگا۔فاروقی صاحب کی مصلح موعود کے چوتھی نسل میں پیدا ہونے کی تو جہیہ تو ان کی اپنی سولہویں صدی میں ہونے والی تو جہیہ سے باطل ہو گئی۔اور سولہویں صدی میں مصلح موعود کے ظہور کی توجیہ الہامی وعدہ الٹی کے رو سے باطل ہے۔کیونکہ الہامی وعدہ کے مطابق اُسے پیش گوئی کیسے جانے کے بعد نوسال کے عرصہ میں پیدا ہو جانا چاہیے تھا اور الہامی تعیین مندرجہ تریاق القلوب ص کے مطابق اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں پیدا ہونے والے چار لڑکوں میں سے ایک مرد خدا میسج صفت ہونا چاہیئے۔پس فاروقی صاحب کی صفہ ۳۲ پر بیان کردہ یہی توجیہ الہامی تعیین کے مطابق قرار دی جھا سکتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی نسل میں سے کوئی لڑکا ہو اور یہی بات درست ہے اور ان کی باقی تو جہیات یکسر باطل ہیں۔مصلح موعود کی تعیین ہذا اب فاروقی صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی نسل میں ہی مصلح موعود کو تلاش کرنا چاہیئے اور حضرت