غلبہء حق — Page 168
۱۶۸ پیشگوئی میں اخفاء خدا تعالیٰ کا طریق پیشگوئیوں کے متعلق یہ ہے کہ وہ اس کا طریق کے بعض الفاظ میں کچھ اختفاء بھی رکھتا ہے۔تا کہ پیشگوئی کے ظہور پر لوگوں کی آزمائش ہو سکے کہ کون تعقل سلیم سے کام لیکر نشان کی شناخت کرتا ہے اور کون اپنی کج فہمی سے شناخت سے محروم رہتا ہے۔وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا کے امی فقرہ کے بعد حضرت اقدس نے لکھ دیا تھا کہ اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے لیکن ان الفاظ سے چونکہ بظاہر یہ ضرور معلوم ہوتا تھا۔کہ آپ کے ہاں چار لڑکے پیدا ہونگے۔گو مصلح موعود جو قف لڑکا ہونے کی صورت میں تین کو چار کرنے والا نہ ہو بلکہ وہ کسی اور رنگ میں اس پر اسرار فقرہ کا مصداق ہو اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعد میں اس پیشگوئی سے یہ اجتہاد ضرور کیا کہ آپ کے ہاں چار لڑکے ہونگے اور آپ نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے پہلے تینوں لڑکوں کو بھی ۲۰ فردی تشملہ کی پیشگوئی کا مصداق قرار دیا اور جب چو تھے کے پیدا ہونے کی نوبت آئی تو اس وقت اپنی کتاب انجام آتھم میں تحریر فرمایا :- فتحرك في صلبي رُوحُ التَّرَابِحِ بِمَا لَمِ الكاشفة کہ عالم مکاشفہ میں میری صلب میں جو تھے لڑکے کی روح نے حرکت کی (انجام آتھم ص۱۸۳) ریہ بھی تحریر فرمایا : رَ نِي رَبِّي بِرَابِعٍ وَقَالَ إِنَّهُ يَجْعَلُ الثلاثة اربعة ، کے خدا تعالے نے مجھے چو تھے لڑکے کی بشارت دی اور