غلبہء حق

by Other Authors

Page 145 of 304

غلبہء حق — Page 145

۱۴۵ ہیں کہ ہم اس کی نجات کا حکم دیں ، اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے ہمیں اس میں دخل نہیں "۔۔(حقیقة الوحی صفت اونها ) پس جب تک لاہوری فریق اس عقیدہ کو تسلیم نہ کرے وہ بچے احمدی کہلانے کا حقدار نہیں۔ہمیں انھیں جناب مولوی محمد علی صاحب مرحوم کی ایک چپرانی عبارت سُناتا ہوں۔آپ ریویو آن ریجنز میں تحریر فرماتے ہیں:- " ہمارا آخری جواب اس سوال کا کہ آیا ہم ایمان رکھتے ہیں یہ ہے کہ ہم اس وقت ایمان کا دعوی کر سکتے ہیں کہ جبکہ ہم ان آسمانی نشانوں کو دیکھ کر جو اللہ تعالیٰ نے اپنے مامور کی وساطت سے اس زمانہ میں ظاہر فرمائے ہیں خدا تعالی کی ہستی پر کامل یقین رکھتے ہیں۔اگر یہ نہیں تو پھر ہمارا ایمان ہمارے منہ کی ایک بات جو مخص لات ہی رات ہے جس کی اصلیت کچھ نہیں " ) ریویو جلد ۳ - علا ص۲۹) آسمانی نشانات ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت ہے جسے مومن بہ قرار دیا گیا ہے۔دیعنی اس پر ایمان لانا ضروری قرار دیا گیا ہے)