غلبہء حق — Page 144
1 ۱۴۴ کے مقابل رکھ کر کفر کی دو قسمیں قرار دی ہیں:۔ور " (اول) ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا رسول نہیں مانتا ، (دوم) دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں ماننا۔۔۔۔۔۔۔اس کو با وجود اتمام حجت کے جھوٹا جانا ہے جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں خدا اور رسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے پس اس لیے کہ وہ خدا اور اس کے رسول کے فرمان کا منکر ہے کافر ہے۔اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ دو نو قسم کے کفر ایک قسم میں داخل ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس میں شک نہیں کہ جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک اول قسم کفر یا دوسری قسم کفر کی نسبت اتمام حجت ہو چکا ہے وہ قیامت کے دن مواخذہ کے لائق ہوگا اور جس پر خدا تعالیٰ کے نزدیک اتمام حجت نہیں ہوا اور وہ مکذب اور منکر ہے۔تو گو شریعت نے (جس کی بناء ظاہر پر ہے) اس کا نام بھی کافر ہی رکھا ہے اور ہم بھی اس کو باتباع شریعیت کافر کے نام سے ہی پکارتے ہیں مگروہ خدا کے نزدیک بموجب آیت لا يكلف الله نفسا إلا وسعها۔قابل مواخذہ نہیں ہوگا۔ہاں ہم اس بات کے مجاز نہیں