غلبہء حق

by Other Authors

Page 96 of 304

غلبہء حق — Page 96

لفظ سے مکالمات اور مخاطبات اللہ مراد ہیں ، جو بکثرت امور غیب مشتمل ہیں۔اس سے بڑھ کر کچھ نہیں سو ہر ایک شخص اپنی گفت گو میں ایک اصطلاح استعمال کر سکتا ہے۔بل ان يصطلِحَ - سوخدا کی با اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا۔اور حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۹۱،۳۹۰ میں آیت لا يظهر على غيبه احداً الا من ارتضیٰ من رسول کی روشنی میں نبی اور رسول کے معنی بیان فرماتے ہو تحریر فرماتے ہیں :- خدا اپنے غیب پر کسی کو پوری قدرت اور غلبہ نہین خشتنا جو کثرت اور صفائی سے حاصل ہو سکتا ہے بجز اس شخص ہوئے کے جو اس کا برگزیدہ رسول ہوا اور یہ بات ایک ثابت شدہ امر ہے کہ جس قدر خدا تعا نے مجھ سے مکالمہ و مخاطبہ کیا ہے اور جس قدر امور غیبیہ مجھ پر ظاہر فرمائے ہیں تیرہ سو برس ہجری میں کسی شخص کو آج تک بجز میرے یہ نعمت عطا نہیں کی گئی۔اگر کوئی منکر ہو تو بار ثبوت اس کی گردن پر ہے۔غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور امور غیبیہ میں اس اُمت میں سے میں ہی ایک فرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں ان کو یہ حصہ کثیر اس