فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 82 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 82

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 82 ہے۔نماز اس لئے نہیں کہ ٹکریں ماری جاویں یا مرغ کی طرح کچھ ٹھونگیں مار لیں۔بہت لوگ ایسی ہی نمازیں پڑھتے ہیں اور بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ کسی کے کہنے سننے سے نماز پڑھنے لگتے ہیں یہ کچھ نہیں۔نماز خدا تعالیٰ کی حضوری ہے اور خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے اور اس سے اپنے گناہوں کے معاف کرانے کی مرکب صورت کا نام نماز ہے۔اس کی نماز ہر گز نہیں ہوتی جو اس غرض اور مقصد کو مد نظر رکھ کر نماز نہیں پڑھتا۔پس نماز بہت ہی اچھی طرح پڑھو۔کھڑے ہو تو ایسے طریق سے کہ تمہاری صورت صاف بتاوے کہ تم خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں دست بستہ کھڑے ہو اور جھکو تو ایسے جس سے صاف معلوم ہو کہ تمہارا دل جھکتا ہے اور سجدہ کرو تو اس آدمی کی طرح جس کا دل ڈرتا ہے اور نمازوں میں اپنے دین اور دنیا کیلئے دعا کرو۔" الحکم نمبر 20 جلد 6 مؤرخہ 31 مئی 1902 ، صفحہ 6 (۱۰۳) معراج حضرت رسول کریم عبید اللہ کی معراج کی بابت کسی نے سوال کیا۔فرمایا:۔"سب حق ہے۔معراج ہوئی تھی مگر یہ فانی بیداری اور فانی اشیاء کے ساتھ نہ تھی بلکہ وہ اور رنگ تھا۔جبرائیل بھی تو رسول الله عبل اللہ کے پاس آتا تھا اور نیچے اُترتا تھا۔جس رنگ میں اس کا اتر نا تھا اُسی رنگ میں آنحضرت کا چڑھنا ہوا تھا۔نہ اترنے والا کسی کو اُتر تا نظر آتا تھا اور نہ چڑھنے والا کوئی چڑھتا ہوا دیکھ سکتا تھا۔حدیث شریف میں جو بخاری میں ہی ہے آیا ہے کہ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ یعنی پھر جاگ "" فرمایا:- الحکم نمبر 29 جلد 5 مؤرخہ 10 راگست 1901 ، صفحہ 3 (۱۰۴) تلاوت قرآن و نماز میں دعا قرآن شریف کو پڑھو اور خدا سے بھی نا امید نہ ہو۔مومن خدا سے کبھی مایوس نہیں ہوتا یہ کافروں