فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 78 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 78

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 78 چکا ہے اور اب وہ بالغ ہو کر پورے جوش اور قوت میں ہے۔اس لئے اس کو تباہ کرنے کیلئے خدا تعالیٰ نے آسمان سے ایک حربہ نازل کیا اور اس مکروہ شرک کو جو اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا ہو گیا تھا دور کرنے کیلئے اور پھر خدا تعالیٰ کی توحید اور جلال قائم کرنے کے واسطے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اور میں بڑے دعوئی اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ بے شک یہ خدا کی طرف سے ہے اس نے اپنے ہاتھ سے اس کو قائم کیا ہے۔" الحکم نمبر 28 جلد 6 مؤرخہ 10 راگست 1902 ء صفحہ 6,5) (۹۷) طریق توجه اختراع کرده صوفیه ایک شخص نے سوال کیا کہ یہ جو صوفیوں نے بنایا ہوا ہے کہ توجہ کے واسطے اس طرح بیٹھنا چاہئے اور پھر اس طرح دل پر چوٹ لگانی چاہئے اور ذکر اژہ اور دیگر اس قسم کی کتا ہیں کیا یہ جائز ہیں ؟ فرمایا:۔یہ جائز نہیں ہیں بلکہ سب بدعات ہیں حَسْبُنَا كِتاب اللہ ہمارے واسطے اللہ تعالیٰ کی پاک " وسلم کتاب قرآن شریف کافی ہے۔جو باتیں اب ان لوگوں نے نکالی ہیں یہ باتیں آنحضرت علی اللہ اور آپ کے صحابہ میں ہر گز نہ تھیں یہ سب ان لوگوں کا اختراع ہے اور اس سے بچنا چاہئے۔ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ صادق کی صحبت میں رہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے امور میں مشکلات آسان ہو جاتے ہیں۔شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ بڑے خدا رسیدہ اور بڑے قبولیت والے انسان تھے انہوں نے لکھا ہے کہ جس نے خدا کا راہ دیکھنا ہو وہ قرآن شریف کو پڑھے۔اب اگر ہم آنحضرت علی یا اللہ کے فرمودہ طریق پر کچھ بڑھائیں اور نئی باتیں ایجاد کریں یا اس کے برخلاف چلیں تو یہ کفر ہو گا۔" فرمایا:- اخبار بدر نمبر 46 جلد 2 مؤرخہ 15 نومبر 1906 ء صفحہ 5) (۹۸) علماء وفقراء کے فرقے " اس زمانہ میں جیسا کہ علماء کے درمیان بہت سے فرقے بن گئے ہیں ایسا ہی فقراء کے درمیان