فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 71
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام 71 طریق پر وہ گناہوں سے بچتا رہے گا۔تذکرۃ الاولیاء میں لکھا ہے کہ ایک تاجر نے ستر ہزار کا سودالیا اور ستر ہزار کا دیا مگر وہ ایک آن میں بھی خدا تعالیٰ سے جدا نہیں ہوا۔پس یا درکھو کہ کامل بندے اللہ تعالیٰ کے وہی ہوتے ہیں جن کی نسبت فرمایا لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ جب دل خدا کے ساتھ سچا تعلق اور عشق پیدا کر لیتا ہے تو وہ اس سے الگ ہوتا ہی نہیں اس کی ایک کیفیت اس طریق پر سمجھ میں آ سکتی ہے کہ جیسے کسی کا بچہ بیمار ہو تو خواہ وہ کہیں جاوے کسی کام میں مصروف ہو مگر اس کا دل اور دھیان اسی بچہ میں رہے گا اسی طرح پر جو لوگ خدا کے ساتھ سچا تعلق اور محبت پیدا کرتے ہیں وہ کسی حال میں بھی خدا کو فراموش نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ صوفی کہتے ہیں کہ عام لوگوں کو رونے میں اتنا ثواب نہیں ہے جتنا عارف کے ہنسنے میں ہے۔وہ یہی تسبیحات ہی ہوتی ہیں کیونکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے عشق اور محبت میں رنگین ہوتا ہے یہی مفہوم اور غرض اسلام کی ہے کہ وہ آستانہ الوہیت پر اپنا سر رکھ یتے ہیں۔" الحکم نمبر 21 جلد 8 مؤرخہ 24 /جون 1904 ء صفحہ 1) (۸۹) فاتحہ خلف الامام نہ پڑھنے سے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ ایک شخص نے سوال کیا کہ جو شخص نماز میں الحمد امام کے پیچھے نہ پڑھے اس کی نماز ہوتی ہے یا نہیں۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ:۔" یہ سوال نہیں کرنا چاہئے کہ نماز ہوتی ہے یا نہیں، یہ سوال کرنا اور دریافت کرنا چاہئے کہ نماز میں الحمد امام کے پیچھے پڑھنا چاہئے کہ نہیں؟ ہم کہتے ہیں کہ ضرور پڑھنی چاہئے۔ہونا نہ ہونا تو خدا تعالیٰ کو معلوم ہے۔حنفی نہیں پڑھتے اور ہزاروں اولیاء حنفی طریق کے پابند تھے اور خلف امام الحمد نہیں پڑھتے تھے۔جب ان کی نماز نہ ہوتی تو وہ اولیاء اللہ کیسے ہو گئے۔چونکہ ہمیں امام اعظم سے ایک طرح کی مناسبت ہے اور ہمیں امام اعظم کا بہت ادب ہے، ہم یہ فتویٰ نہیں دے سکتے کہ نماز نہیں ہوتی۔اس زمانہ میں تمام حدیثیں مدون و مرتب نہیں ہوئی تھیں اور یہ بھید جو کہ اب کھلا ہے نہیں کھلا تھا۔اس واسطہ وہ معذور تھے اور اب یہ مسئلہ حل ہو گیا۔اب اگر نہیں پڑھے گا تو بے شک اس کی نماز درجہ قبولیت کو نہیں پہنچے گی۔ہم یہی بار بار اس سوال کے جواب میں کہیں گے کہ الحمد نماز میں خلف امام پڑھنی چاہئے۔" تذکرہ المہدی مؤلفہ حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی صفحہ 180 جدید ایڈیشن)