فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 39 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 39

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 39 ہماری نماز ہو گئی یا ہم دوبارہ نماز پڑھیں۔صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب نے جو خود بھی پچھلی صفوں میں تھے اور امام سے پہلے سلام کہہ چکے ہوئے تھے فرمایا کہ یہ مسئلہ حضرت مسیح موعود سے دریافت کیا جا چکا ہے اور حضرت نے فرمایا ہے کہ آخری رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد اگر ایسا ہو جائے تو مقتدیوں کی نماز ہو جاتی ہے۔دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔فرمایا:۔(اخبار بدر نمبر 18 جلد 6 مورخہ 02 مئی 1907 ، صفحہ 2 (۵۳) عبادت اور احکام الہی کی دو شاخیں ہیں "عبادت اور احکام الہی کی دو شاخیں ہیں۔تعظیم لامر اللہ اور ہمدردی مخلوق۔میں سوچتا تھا کہ قرآن شریف میں تو کثرت کے ساتھ اور بڑی وضاحت سے ان مراتب کو بیان کیا گیا ہے مگر سورۃ فاتحہ میں ان دونوں شقوں کو کس طرح بیان کیا گیا ہے۔میں سوچتا ہی تھا کہ فی الفور میرے دل میں یہ بات آئی کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے ہی یہ ثابت ہوتا ہے۔یعنی ساری صفتیں اور تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہیں جو رَبِّ الْعَالَمِین ہے یعنی ہر عالم میں نطفہ میں مضغہ وغیرہ میں سارے عالموں کا رب ہے۔پھر رحمن ہے پھر رحیم ہے اور مَالِكِ يَوْمِ الدین ہے۔اب اس کے بعد ایاک نَعْبُدُ جو کہتا ہے تو گویا اس عبادت میں وہی ربوبیت ، رحمانیت، رحمیت، مالکیت یوم الدین کے صفات کا پر تو انسان کو اپنے اندر لینا چاہئے۔کیونکہ کمال عابد انسان کا یہی ہے کہ تَخَلَّفُوا بِاَخلاقِ اللہ میں رنگین ہو جاوے۔پس اس صورت میں یہ دونوں امر بڑی وضاحت اور صفائی سے بیان ہوئے ہیں۔" الحکم نمبر 19 جلد 7 مؤرخہ 24 رمئی 1903 ء صفحہ 3) (۵۴) فاتحہ خلف الامام پڑھنا ضروری ہے ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ فاتحہ خلف امام پڑھنا ضروری ہے۔فرمایا:۔