فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 32 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 32

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 32 فرمایا:۔(۳۶) امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے اندر ہو کر کھڑا ہو۔" امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں وہ شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو۔معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل ہے۔" (اخبار بدر نمبر 13 جلد 8 مؤرخہ 28 / مارچ 1907 ء صفحہ 9) (۳۷) پیل پایوں کے بیچ میں کھڑے ہونے کا ذکر آیا کہ بعض احباب ایسا کرتے ہیں۔فرمایا :۔اضطراری حالت میں تو سب جائز ہے۔ایسی باتوں کا چنداں خیال نہیں کرنا چاہئے۔اصل بات تو یہ ہے کہ خدا کی رضا مندی کے موافق خلوص دل کے ساتھ اس کی عبادت کی جائے۔ان باتوں کی طرف کوئی خیال نہیں کرتا۔" ( اخبار بد نمبر 6 جلد 7 مؤرخہ 13 فروری 1908 صفحہ 10) (۳۸) ایسے احمدی کی امامت جو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھے ایک شخص نے سوال کیا کہ جہلم میں ایک حضور کا مرید ہے۔وہ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھ لیتا ہے اور کبھی کبھی ہمارا امام بنے کا بھی اس کو اتفاق ہوتا ہے۔اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔" جب کہ وہ لوگ ہم کو کا فرقرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ان کو کافر کہنے میں ہم غلطی پر ہیں تو ہم خود کا فر ہیں تو اس صورت میں ان کے پیچھے نماز کیونکر جائز ہو سکتی ہے۔ایسا ہی جو احمدی ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے، جب تک تو بہ نہ کرے، اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔" ( اخبار بدر نمبر 1 جلد 6 مؤرخہ 10 جنوری 1907 ء صفحہ 18 ) (۳۹) غسال کے پیچھے نماز ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ غسال کو نماز کے واسطے پیش امام بنا ناجائز ہے۔فرمایا:۔