فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 27 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 27

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 27 27 ہے کیونکہ وہ میری باتوں کو جو مجھے خدا سے ملی ہیں عزت سے نہیں دیکھتا اس لئے آسمان پر اس کی عزت اربعین نمبر 3 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 417، حاشیہ مطبوعہ نومبر 1984ء) (۲۵) جناب خان عجب خان صاحب آف زیدہ کے استفسار پر کہ بعض اوقات ایسے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے جو اس سلسلہ سے اجنبی اور ناواقف ہوتے ہیں۔ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کریں یا نہیں؟ فرمایا:۔" اول تو کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں لوگ واقف نہ ہوں اور جہاں ایسی صورت ہو کہ لوگ ہم سے اجنبی اور ناواقف ہوں تو ان کے سامنے اپنے سلسلہ کو پیش کر کے دیکھ لیا۔اگر تصدیق کریں تو ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو ورنہ ہر گز نہیں۔اکیلے پڑھ لو۔خدا تعالیٰ اس وقت چاہتا ہے کہ ایک جماعت تیار کرے۔پھر جان بوجھ کر ان لوگوں میں گھنا جن سے وہ الگ کرنا چاہتا ہے منشاء الہی کی مخالفت ہے۔" الحکم نمبر 5 جلد 7 مؤرخہ 7 فروری 1903ء صفحہ 13 ) (۲۶) غیر احمدی کے پیچھے نماز ہر گز نہیں ہوتی کسی کے سوال پر فر مایا:۔"مخالف کے پیچھے نماز بالکل نہیں ہوتی۔پر ہیز گار کے پیچھے نماز پڑھنے سے آدمی بخشا جاتا ہے۔نماز تو تمام برکتوں کی کنجی ہے۔نماز میں دعا قبول ہوتی ہے۔امام بطور وکیل کے ہوتا ہے اس کا اپنا دل سیاہ ہوتو پھر وہ دوسروں کو کیا برکت دے گا۔" الحکم نمبر 28 جلد 5 مؤرخہ 31 جولائی 1901 ، صفحہ 4) (۲۷) ایسے لوگوں کی نسبت ذکر ہوا جو نہ مکفر ہیں نہ مکذب اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا مسئلہ دریافت