فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ii of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page ii

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر گزشتہ صدی کے اوائل میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقوال و ارشادات مبارکہ پر مبنی فتاویٰ کے بعض مجموعے شائع ہوئے۔ان میں سے ایک مجموعہ " فتاوے حضرت مسیح موعود علیہ السلام " کے عنوان سے 10 رستمبر 1935ء کو شائع ہوا تھا۔اس دور میں اس عنوان پر شائع ہونے والا چونکہ یہ آخری مجموعہ تھا، لہذا علمی حلقوں میں بڑی کثرت سے احباب نے اس سے استفادہ کیا اور ایک لمبے عرصہ سے جامعہ احمدیہ کے نصاب میں یہ شامل ہے۔اس میں کوئی کلام نہیں کہ جس دور میں یہ مجموعہ شائع ہوا اس دور کے محدود وسائل اور سہولتوں کو سامنے رکھ کر جب ہم اس مجموعہ پر نظر ڈالتے ہیں تو شائع کرنے والے کیلئے شکر و احسان کے جذبات ہمارے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزاء عطا فرمائے۔آمین خاکسار بھی چونکہ فقہ کا طالبعلم ہے۔اس حوالہ سے خاکسار کی دلی تمنا تھی کہ یہ مجموعہ جو کثرت سے علمی حلقوں کے زیر استفادہ ہے اور جماعت احمدیہ کی ویب سائیٹ Al Islam پر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے ساتھ موجود ہے، اس مجموعہ میں شامل سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات مبارکہ کے اصل اور درست حوالہ جات اس میں درج کئے جائیں۔الحمد للہ کہ اسی کی دی ہوئی توفیق اور محض اس کے فضل و احسان سے اس مجموعہ کی کمپیوٹر پر کمپوزنگ کے ساتھ ساتھ ہر حوالہ کی عبارت کو اصل ماخذ کے ساتھ ٹیلی (Tally) کر کے شامل مجموعہ کیا گیا ہے اور نیچے اصل حوالہ درج کر دیا گیا ہے۔خاکسار کے ساتھ اس کام میں برادرم محترم مبشر احمد صاحب ظفر واقف زندگی الشرکة الاسلامیہ لندن نے بڑی محبت کے ساتھ تعاون کیا اور تمام اقتباسات کو اصل ماخذ کے ساتھ ٹیلی (Tally) کروانے کیلئے ایک ایک اقتباس پڑھ کر سنایا۔نیز محترم مرزا نصیر احمد صاحب ، محترم سعد محمود باجوہ صاحب اور محترم طاہر محمود