فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page iii

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبشر صاحب اساتذہ جامعہ احمدیہ یو کے نے بڑی محنت سے اس کتاب کی پروف ریڈنگ کر کے خاکسار کی مدد فرمائی_فجزاهم الله خيرا اس مجموعہ میں کل 380 عناوین کے تحت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقوال وارشادات درج تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں سے 375 عناوین کے تحت درج اقتباسات کو اصل ماخذ سے ٹیلی (Tally) کر کے درست حوالہ جات کے ساتھ اس مجموعہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔باقی پانچ عناوین کے تحت درج اقتباسات تا حال اصل ماخذ سے نہیں مل سکے اس لئے ان عناوین کے سابقہ اقتباسات اور حوالہ جات کو من و عن { ان دو بریکٹوں کے اندر } درج کر دیا گیا ہے۔تا ان کا باقی اقتباسات سے امتیاز قائم رہے۔اصل ماخذ اخبار الحکم اور اخبار بدر وغیرہ میں جہاں بعض جگہوں پر سہو کتابت تھی ، اسے اس مجموعہ میں درست کر دیا گیا ہے۔جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے یہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتاولی پرمنی مجموعہ ہے لہذا دو عناوین کے تحت جہاں سہواً سیدنا حضرت خلیفہ اسیح اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فتاوی درج ہو گئے تھے انہیں اس مجموعہ سے نکال دیا گیا ہے۔سابقہ مجموعہ میں بعض جگہوں پر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس کے کچھ حصہ کو چھوڑ دیا گیا تھا، اس کمپیوٹرائز مجموعہ میں ان جگہوں پر مکمل اقتباس شامل کر دیا گیا ہے۔اسی طرح بعض جگہوں پر مجموعہ میں موجود عناوین سے تعلق رکھنے والے حضور علیہ السلام کے مزید ملنے والے ارشادات کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔آخر پر دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیری خدمت کو قبول فرما کر محض اپنے فضل و احسان سے اس عاجز کا بس خاتمہ بالخیر فرما دے۔آمین خلافت کا ادنی غلام ظهير احمد خان مربی سلسلہ۔شعبہ ریکار ڈ دفتر پی ایس لندن 31۔12۔13