فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 150 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 150

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 150 اصل میں بات یہ تھی کہ خدا کا منشاء قدرت نمائی کا تھا۔توریت میں یہ قصہ مفصل لکھا ہے۔بچہ جب بوجہ شدت پیاس رونے لگا تو بیوی ہاجرہ پہاڑ کی طرف پانی کی تلاش میں ادھر اُدھر گھبراہٹ سے دوڑتی بھاگتی پھرتی رہی۔مگر جب دیکھا کہ اب یہ مرتا ہے تو بچے کو ایک جگہ ڈال کر پہاڑ کی چوٹی پر دعا کرنے لگ گئی۔کیونکہ اس کی موت کو دیکھ نہ سکتی تھی۔اسی اثناء میں غیب سے آواز آئی کہ ہاجرہ۔ہاجرہ لڑکے کی خبر لے، وہ جیتا ہے۔آکر دیکھا تو لڑکا جیتا تھا اور پانی کا چشمہ جاری تھا۔اب وہی کنواں ہے جس کا پانی ساری دنیا میں پہنچتا ہے اور بڑی حفاظت اور تعظیم اور شوق سے پیا جاتا ہے۔" الحکم نمبر 22 جلد 12 مؤرخہ 26 / مارچ 1908 ء صفحہ 4) (۲۰۰) روزه وصال نبوی عليه الا الله ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ آنحضرت علی یا اللہ کے وصال کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے یا کہ نہیں ؟ فرمایا:۔"ضروری نہیں ہے۔" ( اخبار بدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 / مارچ 1907ء صفحہ 5) (۲۰۱) روزه محرم اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ محرم کے پہلے دس دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے یا کہ نہیں ؟ فرمایا:۔"ضروری نہیں ہے۔" (اخبار بدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 / مارچ 1907 ، صفحہ 5) (۲۰۲) سفیدی میں نیت روزه ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ میں مکان کے اندر بیٹھا ہوا تھا اور میرا یقین تھا کہ ہنوز روزہ رکھنے کا وقت ہے اور میں نے کچھ کھا کر روزہ کی نیت کی مگر بعد میں ایک دوسرے شخص سے معلوم ہوا کہ اس وقت سفیدی ظاہر ہوگئی تھی۔اب میں کیا کروں؟ حضرت نے فرمایا کہ:۔ایسی حالت میں اس کا روزہ ہو گیا ، دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنی طرف سے اس نے