فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 135
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 135 ہوتے ہیں خواہ مخواہ حجت کرنا یا تساہل کرنا جائز نہیں۔" (اخبار بدر نمبر 3 جلد 7 مؤرخہ 23 جنوری 1908 ، صفحہ 2 (۱۷۷) گوشت قربانی غیر مسلم کو دینا میاں اسماعیل صاحب ساکن ترگڑی کا ایک تحریری سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا:۔" صدقہ کے واسطے مسلم یا غیر مسلم کی قید ضروری نہیں۔کا فرمحتاج مسکین کو بھی صدقہ دیا جا سکتا ہے۔ایسا ہی دعوت کے واسطے بھی جائز ہے کہ تالیف قلوب کے واسطے غیر مسلم کی دعوت کی جاوے۔" (اخبار بدر نمبر 1 جلد 6 مؤرخہ 10 جنوری 1907 ء صفحہ 18 (۱۷۸) غیروں کے ساتھ مل کر قربانی ایک شخص نے سوال پیش کیا کہ کیا ہم غیر احمدیوں کے ساتھ مل کر یعنی تھوڑے تھوڑے روپے ڈال کر کوئی جانور مثلاً گائے ذبح کریں تو جائز ہے؟ فرمایا:۔ایسی کیا ضرورت پڑ گئی ہے کہ تم غیروں کے ساتھ شامل ہوتے ہو اگر تم پر قربانی فرض ہے تو بکرا ذبح کر سکتے ہو اور اگر اتنی بھی توفیق نہیں تو پھر تم پر قربانی فرض ہی نہیں۔وہ غیر جو تم کو اپنے سے نکالتے ہیں اور کا فرقرار دیتے ہیں وہ تو پسند نہیں کرتے کہ تمہارے ساتھ شامل ہوں تو تمہیں کیا ضرورت ہے کہ ان کے ساتھ شامل ہو۔خدا پر توکل کرو۔" اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 ء صفحہ 8) (۱۷۹) حلت خرگوش خرگوش کی حلت حرمت پر سوال کیا گیا۔فرمایا:۔خرگوش ، اس کی حرمت خدا نے بیان نہیں کی اور نہ احادیث میں اس کا ذکر ہے۔" الحکم نمبر 41 جلد 6 مؤرخہ 17 نومبر 1902 صفحہ 3) (۱۸۰) وجودیوں کا ذبیحہ حلال ہے ایک شخص نے سوال کیا کہ ہمارے شہر میں وجودی فرقہ کے لوگ کثرت سے ہیں اور ذبیحہ وغیرہ