فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 134 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 134

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 134 تو کیا یہ جائز ہے کہ عورتوں کو جماعت میں شامل کر کے نماز جمعہ ادا کی جائے۔حضرت نے فرمایا کہ:۔" جائز ہے۔" (اخبار بدر نمبر 36 جلد 6 مؤرخہ 05 ستمبر 1907 ءصفحہ 3) (۱۷۴) غیر مستطیع کی قربانی ایک شخص کی عرضی پیش ہوئی کہ میں نے تھوڑی سی رقم ایک قربانی میں حصہ کے طور پر ڈال دی تھی۔مگر ان لوگوں نے مجھے احمدی ہونے کے سبب اس حصہ سے خارج کر دیا ہے کیا میں وہ رقم قادیان کے مسکین فنڈ میں دے دوں تو میری قربانی ہو جائے گی ؟ فرمایا:۔قربانی تو قربانی کرنے سے ہی ہوتی ہے مسکین فنڈ میں روپے دینے سے نہیں ہو سکتی۔اگر وہ رقم کافی ہے تو ایک بکرا قربانی کرو۔اگر کم ہے اور زیادہ کی تم کو توفیق نہیں تو تم پر قربانی کا دینا فرض نہیں ہے۔اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 صفحہ 8) (۱۷۵) قربانی کا بکرا کتنی عمر کا ہو سوال پیش ہوا۔ایک سال کا بکرا بھی قربانی کیلئے جائز ہے؟ فرمایا:۔" مولوی صاحب سے پوچھ لو۔اہلحدیث و حنفاء کا اس میں اختلاف ہے۔" مولوی صاحب کی تحقیق یہ ہے کہ دو سال سے کم کا بکرا قربانی کیلئے اہلحدیث کے نزدیک جائز نہیں۔(نوٹ از ایڈیٹر صاحب اخبار بدر ) اخبار بدر نمبر 3 جلد 7 مؤرخہ 23 جنوری 1908 ء صفحہ 2) (۱۷۶) قربانی کا جانور ناقص ہے ایک شخص نے حضرت سے دریافت کیا کہ اگر جانور مطابق علامات مذکورہ در حدیث نہ ملے تو کیا ناقص کو ذبح کر سکتے ہیں؟ فرمایا:۔مجبوری کے وقت تو جائز ہے مگر آج کل ایسی مجبوری کیا ہے انسان تلاش کر سکتا ہے اور دن کافی