فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 126

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 126 (۱۵۷) اسلامی مسائل عقل کے موافق ہیں سوال :۔اسلام کا کوئی مسئلہ عقل کے خلاف نہیں ہے؟ فرمایا:۔"ہاں یہ سچ ہے مگر یہ ایسا ہی ہے جیسے روٹی کے ساتھ سالن بھی ہو۔عقلی حواس کے علاوہ اور حواس ہیں جو خدا شناسی کیلئے ہیں اور عقل بھی ان کے ساتھ مل جاتی ہے یہ کوئی تسلی کی راہ نہیں بتا سکتی جب تک کہ وہ دوسرے حواس ساتھ نہ ہوں۔" سوال:۔اگر غیر پوچھیں تو انہیں کیا جواب دیں؟ فرمایا:۔" ان کو یہی جواب دو جو اس کے اہل ہیں ان کے پاس رہو کیونکہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ ان حواس کے ذریعہ ہم ان باتوں کو محسوس کر لیں جن کیلئے دوسرے حواس ہیں۔کیا کان آنکھ کا کام دے سکتے ہیں یا زبان کانوں کا کام دے سکتی ہے۔پھر کس قدر غلطی ہے کہ اس امر پر زور دیا جاوے۔خدا شناسی کیلئے حواس اور ہیں اور ان کے ذریعہ ہی ان امور پر جوان محسوسات سے ماورا ہیں ایمان پیدا ہوتا ہے۔عقلمندان چیزوں پر جیسے ملائک ہیں۔خدا ہے۔روح کا بقا ہے ان پر عقلی دلائل تلاش نہیں کرتا بلکہ اس راہ سے ایمان لاتا ہے جو اس کیلئے مقرر ہے۔فلاسفر صرف الکل بازی سے کام لیتے ہیں وہ قطعی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ہاں انکار کر دیتے ہیں۔" الحکم نمبر 46 جلد 6 مؤرخہ 24 دسمبر 1902 ء صفحه 12 (۱۵۸) دعا بحرمت مسیح موعود ایک شخص نے عرض کیا کہ بحرمت مسیح موعود کہ کر دعامانگنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔احیاء کا تو سل جائز ہے ایک حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت کے چچا کے ذریعہ بارش کی دعا کی گئی تھی۔" الحکم نمبر 42 جلد 6 مؤرخہ 24 نومبر 1902 ء صفحه (5) (۱۵۹) قرض کے متعلق دعا ایک شخص نے اپنے قرض کے متعلق دعا کے واسطے عرض کی۔فرمایا:۔