فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 100
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 100 ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟ فرمایا:۔ایسے کاموں کیلئے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم اور بدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں پس اس سے پر ہیز کرنا چاہئے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام اچھا نہیں۔ابتدا میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا ہے اس لئے ہم اسے نا جائز قرار دیتے ہیں جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے۔" ( اخبار بدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 / مارچ 1907 ء صفحہ 5) (۱۲۵) قبر میں سوال وجواب ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ قبر میں سوال و جواب روح سے ہوتا ہے یا جسم میں وہ روح ڈالا جاتا ہے۔فرمایا:۔اس پر ایمان لانا چاہئے کہ قبر میں انسان سے سوال و جواب ہوتا ہے لیکن اس کی تفصیل اور کیفیت کو خدا پر چھوڑنا چاہئے۔یہ معاملہ انسان کا خدا کے ساتھ ہے وہ جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے۔پھر قبر کا لفظ وسیع ہے، جب انسان مر جاتا ہے تو اس کی حالت بعد الموت میں جہاں خدا اس کو رکھتا ہے وہی قبر ہے خواہ دریا میں غرق ہو جائے۔خواہ جل جائے۔خواہ زمین پر پڑا رہے۔دنیا سے انتقال کے بعد انسان قبر میں ہے اور اس سے مطالبات اور مواخذات جو ہوتے ہیں اس کی تفصیل کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔انسان کو چاہئے کہ اس دن کے واسطے تیاری کرے نہ کہ اس کی کیفیت معلوم کرنے کے پیچھے پڑے۔" اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 صفحہ 8) (۱۲۶) میت کیلئے فاتحہ خوانی سوال:۔میت کیلئے فاتحہ خوانی کیلئے جو بیٹھتے ہیں اور فاتحہ پڑھتے ہیں۔جواب:۔" یہ درست نہیں ہے بدعت ہے آنحضرت علی اللہ سے یہ ثابت نہیں کہ اس طرح صف بچھا کر بیٹھتے اور فاتحہ خوانی کرتے تھے۔" ( اخبار بدر نمبر 11 جلد 3 مؤرخہ 16 / مارچ 1904 ء صفحہ 6)