پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 2 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 2

پھر آپ نے فرمایا :- یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔“ تجلیات الهیه ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ نمبر 410) بچو! سب سے بڑا انعام یعنی نوبیل انعام حاصل کرنے والے اس پہلے مسلمان سائنسدان کا نام عبد السلام ہے۔وہ جھنگ ( پاکستان ) کے ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جو روپیہ پیسہ کم ہونے کی وجہ سے تو غریب تھا لیکن اس گھرانے کے افراد کے دل ایمان کی دولت سے بھرے ہوئے تھے۔جھنگ کے چھوٹے سے مکان میں پلنے والا عبد السلام ایک ایسا لڑکا تھا جس نے بچپن سے کبھی وقت ضائع نہیں کیا تھا۔اسے پڑھنے کا بے حد شوق تھا۔سلام نے سکول میں عام لڑکوں کی طرح ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنا شروع کیا اور پرائمری کے امتحان سے اوّل آنا شروع کیا اور ایم۔اے تک مسلسل اول آتا رہا اور پرانے سارے ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈ قائم کرتا رہا۔پھر وظیفہ حاصل کر کے انگلستان جا کر ریاضی اور فزکس میں پی ایچ ڈی کی اور وہاں بھی نئے ریکارڈ قائم کیے۔اس احمدی لڑکے کی کامیابیوں نے اپنے زمانے کے قابل ترین لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔پڑھائی کے زمانے میں ہی انہوں نے ریاضی اور فزکس میں بڑے بڑے انعام حاصل کیے۔پی ایچ ڈی کرنے کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی وہ دنیا کی ایک بڑی شخصیت بن گئے۔انہوں نے ایٹم کے ذرات کی تحقیق میں نمایاں کام کیے اور سائنس کی دنیا میں انقلاب پیدا کیا اور دنیا کے مشہور سائنسدانوں میں آگئے۔2