پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 48 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 48

وو یہ وہ ہے جو خدا کو مانتا ہے“ 22 نومبر 1996 کو جمعہ تھا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر عبد السلام صاحب کے بارے میں خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا:۔وو۔ڈاکٹر عبدالسلام ) صاحب بھی دعاؤں ہی کا پھل تھے۔ان کے والد بزرگوار چوہدری محمد حسین صاحب اور ان کی والدہ ہاجرہ بیگم۔۔۔۔دونوں ہی بہت مقدس وجود تھے۔انہوں ( والد چوہدری محمد حسین صاحب) نے ڈاکٹر عبدالسلام کی پیدائش سے پہلے رویا میں دیکھا کہ ان کو ایک خوبصورت پاک بیٹا عطا کیا جارہا ہے اور اس کا نام عبد السلام بتایا گیا۔۔۔ساری زندگی پھر اس نے اس رویا کی سچائی کو ظاہر کیا اور اپنے ماں باپ کے خلوص کی قبولیت کو ظاہر کیا۔سائنس کی دنیا میں اتنے بلند مرتبہ تک پہنچنے کے باوجود کامل طور پر خدا تعالیٰ کی ہستی کے قائل۔بلکہ ایک دفعہ مجھے کہہ رہے تھے کہ جب میں کسی سائنسی اجتماع میں جاتا ہوں تو بعض سرگوشیوں کی آواز آتی۔یہ وہ ہے جو خدا کو مانتا ہے“ اور بھی سائنسدان اب ماننے لگے ہیں۔پہلے سے بڑھ گئے ہیں لیکن جس شان کے ساتھ آپ نے خدائے واحد یگانہ کے ایمان کا حق ادا کیا ہے اور اس جھنڈے کو بلند کیا ہے 48