پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 31 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 31

بچو! نوبیل انعام ایک سویڈش سائنسدان مسٹر الفرڈ بن ہارڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔نوبیل 21 اکتوبر 1833ء میں سٹاک ہوم کے مقام پر جو کہ سویڈن کا دارالحکومت ہے پیدا ہوا اور 10 دسمبر 1896ء کو اٹلی میں فوت ہوا۔نوبیل ایک بہت بڑا کیمیا دان اور انجینئر تھا۔اس کی وصیت کے مطابق ایک فاؤنڈیشن ہر سال 5 انعامات دیتی ہے۔ان انعامات کی تقسیم کا آغاز دسمبر 1901 ء میں ہوا جو کہ الفرڈ نوبیل کی پانچویں برسی تھی۔نوبیل انعام فزکس، فزیالوجی، کیمسٹری یا میڈیسن ،ادب اور امن کے شعبوں اور میدانوں میں نمایاں اور امتیازی کارنامہ سرانجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔ہر انعام ایک طلائی تمغہ اور سرٹیفکیٹ اور رقم بطور انعام جو کہ تقریباً 80 ہزار پونڈ پر مشتمل ہوتی ہے دی جاتی ہے۔نوبیل انعام حاصل کرنے والے امیدواروں کے نام مختلف ایجنسیوں کے سپر د کر دیے جاتے ہیں اور وہ انعام کے صحیح حقدار کا فیصلہ کرتی ہیں۔مثلاً فزکس اور کیمسٹری رائل اکیڈمی آف سائنس سٹاک ہوم کے سپر دہوتی ہے۔فزیالوجی یا میڈیسن کیرولین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سٹاک ہوم کے سپر د ہوتی ہے۔ادب کا مضمون سویڈش اکیڈمی آف فرانس اور سپین کے سپر داور امن کا انعام ایک کمیٹی کے سپر دہوتا ہے جس کے پانچ نمبر ہوتے ہیں جو کہ نارویجین پارلیمنٹ چلتی ہے۔(انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا) 15 /اکتوبر 1979ءکو ڈاکٹر عبدالسلام نے نوبیل انعام کا حقدار قرار دیے جانے کی خبر سنی تو وہ مسجد فضل لندن جا کر خدا کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ ریزہ ہو گئے۔31