پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page iv of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page iv

عرض ناشر محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ایک نہایت مخلص اور فدائی احمدی تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام سے والہانہ عشق و محبت رکھتے تھے۔دینی و دنیوی علوم میں بے انتہا ترقی کرنے والے تھے آپکے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی بھی پوری ہوئی۔حضرت خلیفہ المسح الرابع " نے ایک موقعہ پر فرمایا ایک عبدالسلام سے تو بات نہیں بنتی جماعت احمدیہ کو ہر علم کے میدان میں سینکڑوں عبدالسلام پیدا کرنے پڑیں گے۔(الفضل 22 فروری 1983 ) آپنے عظیم الشان علمی کارنامے سرانجام دیئے نے آپ کی سیرت و سوانح پر ایک مختصر کتابچہ بچوں کے لئے تصنیف کیا ہے۔تا کہ احمدی بچے ان کے نمونہ کوسامنے رکھتے ہوئے علم کے ہر میدان میں ترقی کریں۔یہ کتا بچہ پہلی بار 1983ء میں اور پھر نظر ثانی اور مفید معلومات کے اضافہ کے ساتھ مئی بع ہوا سید نا حضرت خلیفہ المسیح الخامس 2006ء میں ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے اسی کتابچہ کو من وعن پہلی بار قادیان سے شائع کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مفید اور بابرکت بنائے اور اس کی تیاری وطباعت کے سلسلہ میں کام کرنے والے معاونین کو احسن جزاء عطا فرمائے۔(ناظر نشر و اشاعت قادیان)