پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 29 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 29

انٹر نیشنل سنٹر آف تھیوریٹیکل فزکس: 1964ء میں ڈاکٹر عبدالسلام نے اٹلی میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تحت اٹلی کی مدد سے سائنس کا عالمی مرکز قائم کیا۔یہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا جس پر انہیں 1968ء میں (Ford Foundation) فورڈ فاؤنڈیشن نے ایٹم برائے امن کا عالمی ایوارڈ اور تیس ہزار ڈالر انعام دیا۔نیز 1970 ء سے اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو بھی فریق بن گیا۔(Biographic Sketch of Prof۔Abdus Salam By Dr۔A Ghani) 1968ء میں انہوں نے ساری دنیا کے لیے ایک سائنسی ادارہ International Federation for Institution of advance Studies کے نام سے قائم کرنے کی تجویز پیش کی جس کو بہت اچھا سمجھا گیا اور امریکہ نے انہیں میڈل ( John Torence T,dte Medal from Amerial Institute of Physics) دیا اپنی تحقیق کے نتیجہ میں ڈاکٹر سلام نے چار میں سے دو بنیادی طاقتوں کو یکجا کرنے کا نظریہ (Unified Electroweak Theory) پیش کیا جس پر لندن کے طبیعات کے ادارے نے انہیں 1976ء میں میڈل Gother Medal) دیا اور ہندوستان کلکتہ یو نیورسٹی نے انہیں 1977ء میں میڈل دیا اور 1978 ء میں رائل سوسائٹی نے اعلیٰ ترین شاہی میڈل دیا۔(نوٹ اس عالمی سنٹر کا نام ڈاکٹر عبدالسلام کی پہلی برسی کے موقع پر دنیا بھر کے سائنسدانوں نے سلام سنٹر رکھ دیا ہے۔) 29